پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم سے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی نشست مانگ لی

پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم سے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی نشست مانگ لی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی نشست مانگ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کا موقف ہے کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف پیپلزپارٹی کا ہونا چاہیے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے متعلق پیپلز پارٹی کے موقف کی مخالفت کر دی ہے جس کا موقف ہے کہ قائد حزب اختلاف (ن) لیگ سے ہو گا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے (ن) لیگ سے سعدیہ عباسی اور اعظم نذیر تارڑ کا نام سامنے آگیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف بنانا چاہتی ہے۔