نو عمر لڑکے سے زیادتی کے جرم میں پیپلزپارٹی کا مقامی رہنما گرفتار

نو عمر لڑکے سے زیادتی کے جرم میں پیپلزپارٹی کا مقامی رہنما گرفتار
سورس: File photo

راولپنڈی ،نوعمر لڑکے سے زیادتی کے جرم میں پیپلزپارٹی کا مقامی رہنما گرفتار 

سوشل میڈیا پر پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما شیراز کیانی کی نازیبا ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ نوعمر لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنارہے تھے، پولیس نے  شیراز کیانی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی سے پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما شیراز کیانی کے خلاف تھانہ وارث خان میں 377 کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے  نوعمر لڑکے سے زیادتی کی ویڈیو سے معاشرے میں بے چینی، عدم تحفظ اور غصہ پایا جاتا ہے جس کے باعث مقدمہ درج کیا۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی وجہ سے عوام نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا ۔