’بیگم صفدر نے آج آخر کار زرداری کو اپنا باپ بنا لیا‘

’بیگم صفدر نے آج آخر کار زرداری کو اپنا باپ بنا لیا‘
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ بیگم صفدر نے آج آخر کار زرداری کو اپنا باپ بنا لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’بیگم صفدر نے آج آخر کار زرداری صاحب کو اپنا باپ بنا لیا۔ اب نئے ابو جان اور بیٹی جان ایک دوسرے سے معافیاں مانگ رہے ہیں۔ کوئی قوم کو بھی بتاﺅ کون سی غلطیاں کی ہیں جس کی معافیاں مانگ رہے ہو آپ لوگ۔ اور ایک اور بات بیگم صفدر اپنی مرضی سے یہاں پر نہیں ہیں بلکہ این آر او نہ ملنے کی وجہ سے ہیں۔‘ 

477e4ee8981aa8ad9ebf2f44eed08891

واضح رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کے درمیان گرمی گرمی ہوئی تاہم بعد ازاں آصف علی زرداری نے مریم نواز شریف سے معذرت کر لی۔ 
اپوزیشن اتحاد کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جاری ہے جس میں آصف زرداری کے خطاب نے ماحول کو گرما دیا تھا۔ سابق صدر نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان تشریف لائیں، لڑنا ہے تو ہم سب کو جیل جانا ہوگا۔ 
اس پر مریم نواز نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ والد کی جان کو خطرہ ہے، وطن واپس کیسے آئیں؟ آصف زرداری گارنٹی دیں کہ میرے والد کی جان کو پاکستان میں خطرہ نہیں ہو گا۔ مریم نواز نے سابق صدر کو جواب دیا کہ میں اپنی مرضی سے یہاں ہوں، جیسے آپ ویڈیو لنک پر ہیں ویسے ہی میاں صاحب بھی ویڈیو لنک پر ہیں۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے اس گرما گرمی پر مریم نواز شریف سے معذرت کر لی اور کہا کہ میرا مقصد آپ کا دل دکھانا نہیں تھا، میں نے خود کو آصفہ یا بختاورسمجھ کر آپ سے بات کی، میرا مقصد آض کی دل آزاری نہیں تھا اور نہ ہی میرا مقصد آپ سے معذرت کروانا تھا، میں نے خود کو آپ کی بیٹی سمجھ کرآپ سے گلہ کرنا اپنا حق سمجھا، اس بات کو یہاں اب ختم کردیں۔