پی ڈی ایم کے وہ لوگ جو سسٹم میں نہیں، استعفوں کی بات کر رہے ہیں: فواد چوہدری

پی ڈی ایم کے وہ لوگ جو سسٹم میں نہیں، استعفوں کی بات کر رہے ہیں: فواد چوہدری
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں سیاسی یتیم بیٹھے ہیں جنہوں نے کچھ ماننا ہی نہیں اور جو استعفوں کی بات کر رہے ہیں وہ سسٹم میں ہی نہیں ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے جولوگ استعفیٰ دینے کی بات کر رہے ہیں ان کا سسٹم میں حصہ ہی کتنا ہے ؟ کتنے ایم این ایز اور ایم پی ایز ہیں ؟وہ سارے لوگ جو سسٹم کا حصہ نہیں، بڑھ چڑھ کر استعفوں کی بات کر رہے ہیں۔ 
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ایسا فیصلہ نہیں کریں گی اور کیا بھی تو دیکھتے ہیں کہ ان کے کتنے لوگ اسے تسلیم کریں گے۔