حکومتی ارکان کو اپوزیشن نے اپنی تحویل میں لے لیا ،نام سامنے آگئے 

Pakistan Parliament, PTI MNA

کراچی :تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی جہاں اپوزیشن یہ الزامات لگا رہی ہے کہ حکومت ہمارے ایم این ایز کو غائب کرنے کا پلان بنا چکی ہے وہیں اب بڑی خبر کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے حکومتی ارکان کو سند ھ ہائوس میں بطور گیسٹ ہائوس اریسٹ کر لیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی حکومتی ارکان کو اپوزیشن نے اپنی حفاظت میں لے لیا ہے جن میں سے کچھ کو سندھ ہائوس اور کچھ کو فارم ہائوس ،پارلیمنٹ لاجز میں چھپا لیا گیا ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن نے جن ارکان کو چھپایا ہوا ہے  حکومت کو ان کے نام پتا چل گئے ہیں، مذکورہ ارکان میں 3 خواتین ایم این ایز بھی شامل ہیں، پیپلز پارٹی نے اسی سبب سے سندھ ہاؤس میں سندھ پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کر رکھی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومتی ارکان کے نام سامنے آنے کے بعد انہیں کراچی سے کہیں اور منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے ،پہلے پہل ان ایم این ایز کو بذریعہ طیارہ لے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی لیکن بعد ازاں انہیں خفیہ طریقے سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جائیگا ۔

حکومتی ارکان کے نام سامنے آنے کے بعد بیک ڈور حکومت نے ان اراکین کی واپسی کیلئے رابطے شروع کر دئیے ہیں تاکہ معاملات تصادم کی طرف نہ جائیں ۔