وزیر اعظم کی ڈاکٹر عافیہ جلد رہائی کیلئے امریکا سے رابطے کی ہدایت 

وزیر اعظم کی ڈاکٹر عافیہ جلد رہائی کیلئے امریکا سے رابطے کی ہدایت 

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہبازشریف نے وزارت خارجہ کو ڈاکٹر عافیہ کی خیریت اور ان کی جلد رہائی کے لیے امریکی حکومت کے ساتھ ساتھ واشنگٹن میں پاکستانی مشن کے ساتھ مکمل طور پر رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہبازشریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نےملاقات کی۔ انہوں نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ کی بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور درخواست کی کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی کے لیے اپنی کوششوں کو بڑھائے ۔

وزیراعظم نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو حکومت پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلاتےہوئے وزارت خارجہ کو ڈاکٹر عافیہ کی خیریت اور ان کی جلد رہائی کے لیے امریکی حکومت کے ساتھ ساتھ واشنگٹن میں پاکستانی مشن کے ساتھ مکمل طور پر رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے ڈاکٹر عافیہ کے لیے انصاف کے حصول میں ڈاکٹر فوزیہ کی کئی سالوں سے انتھک کوششوں کو سراہا اور ڈاکٹر عافیہ کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے بھی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے بھرپور کوششیں کی تھیں۔

مصنف کے بارے میں