واٹس ایپ میں گروپ چیٹ کے حوالے سے ایک نئے فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ میں گروپ چیٹ کے حوالے سے ایک نئے فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ  انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایپ میں  نئے فیچر کا اضافہ کیا  جارہا ہے جس کے تحت   گروپ چیٹ پر بھیجے جانے والے ہر پیغام کے ساتھ پروفائل تصویر  بھی موجود ہوگی۔ 

واٹس ایپ  انتظامیہ کا کہنا  تھاکہ صارفین کی جانب سے شکایت موصول ہورہی تھیں  کہ  واٹس ایپ گروپ  ہونے والی بات کو سمجھنے کیلئے  لمبی دلیل پڑھنی پڑتی ہے اور پیغامات بھیجنے والے کی شناخت کرنے میں مشکل پیش آتی ہے ۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ اس بات کو سمجھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ کمپنی اب ایک موثر فیچر لے کر آئی ہے جو اس کا  موثر حل ہے۔ WABetaInfo کے ذریعہ اطلاع دی گئی کہ WhatsApp کو ابھی ایک نئی  اپ ڈیٹ موصول ہو ئی ہے جس کے تحت   گروپ چیٹ میں  بھیجے جانے والے ہر پیغام کے ساتھ پروفائل آئیکنز/تصویر  بھی نظر آئے گی ،ہر انفرادی پیغام کے ساتھ پروفائل تصویر رکھنے سے صارفین کو واٹس ایپ گروپ کے مختلف ممبران کے پیغامات کے درمیان درست طریقے سے فرق کرنے کا موقع ملے گا۔

یہ فیچر  خاص طور پر ان گروپوں کے ساتھ اچھا کام کرتا ہے جن میں ایک ہی نام کے دو یا دو سے زیادہ لوگ  ہوں ، کیونکہ ان کے چہروں کو پیغامات کے ساتھ رکھنے سے تمام الجھنیں دور ہو جائیں گی۔

'پروفائل آئیکنز' کے نام سے موسوم، نئی اپ ڈیٹ فی الحال صرف محدود تعداد میں بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ فیچر سب سے پہلے آئی او ایس ڈیوائسز پر جاری کیا جائے گا کیونکہ فیچر کا اینڈرائیڈ ورژن ابھی ترقی کے مراحل میں ہے۔

  

مصنف کے بارے میں