پی ٹی آئی ورکرز نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی گرفتاری کی کوشش ناکام بنا دی

پی ٹی آئی ورکرز نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی گرفتاری کی کوشش ناکام بنا دی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کرنے کی پولیس کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ پولیس نے میری کار کو شادمان انڈر پاس پر روکا اور مرد اہلکاروں کے ہمراہ ایک خاتون پولیس اہلکار نے گرفتاری دینے کا کہا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ خاتون اہلکار نے کہا آپ میری ماں جیسی ہیں گاڑی سے نیچے اتر آئیں، میں نے پولیس سے پوچھا کہ ان کا تعلق کس پولیس سٹیشن سے ہے اور میرا جرم کیا ہے تو انہوں نے جواب نہیں دیا۔

4bfff9e20d968c54f58e3149ffdc48f3


یاسمین راشد نے مزید کہا کہ میں نے گاڑی کو لاک کر کے پارٹی قائدین آگاہ کیا، پولیس اہلکار ورکرز کے آنے پر موقع سے چلے گئے، جس کے بعد میں اپنے کلینک پر پہنچ گئی، میری پارٹی نے کہا آپ علی بلال کیس میں ضمانت پر ہیں آپ نے گرفتاری نہیں دینی۔
واضح رہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی گاڑی کو شاد مان انڈرپاس کے قریب گھیرے میں لے لیا تھا جس کے بعد ان کی گرفتاری کا امکان تھا۔
اس ضمن میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا تھا کہ پولیس مجھے حراست میں لینے لگی ہے، اس وقت میں گاڑی بند کرکے اندر موجود ہوں اور لیڈی پولیس اور 2 اہلکاروں نے کہا آپ ہمارے ساتھ آئیں۔ 

9383806ff16697aa9fbcecaee4d338df

انہوں نے کہا تھا کہ پولیس نے مجھ پر علی بلال سے متعلق مقدمہ درج کیا جس میں ضمانت پر ہوں، ضمانت کے باوجود پولیس نے تماشہ بنا رکھا ہے۔ 
اس اثنا میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں مبینہ طور پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی رکی ہوئی ہے اور سامنے کی جانب سے چند پولیس اہلکار آ رہے ہیں۔ 

14f9de5310740ac656ea8527e296db50

مصنف کے بارے میں