روبوٹ نے کسانوں کی جگہ بھی چھین لی

کیلیفورنیا: امریکی کمپنی نے ایسا شاندار زرعی روبوٹ تیار کر لیا جو انسانوں کے برابر تیزی سے سیب توڑ کر جمع کرسکتا ہے۔امریکی کمپنی ’ابنڈنٹ روبوٹکس‘ کی جانب سے تیار کردہ یہ روبوٹ امریکہ میں تارکینِ وطن سے متعلق بدلتی ہوئی پالیسی کے پس منظر میں تیار کیا ہے کیونکہ امریکہ بھر کے زرعی علاقوں میں زیادہ تر کام غیرملکی تارکینِ وطن ہی کرتے ہیں۔

یہ روبوٹ اتنی تیزی سے کام کرتا ہے کہ 10 افراد کے برابریا اسی تیزی سے درختوں سے پھل اتارسکتا ہے۔ تاہم ابھی یہ صرف سیب توڑ رہا ہے اور انہیں احتیاط سے ایک جگہ جمع کرسکتا ہے۔ابنڈنٹ روبوٹکس کے سی ای او اور شریک بانی ڈین اسٹیر کے مطابق روبوٹ سیب درخت سے توڑ کربالکل انسانوں کی طرح کریٹ میں جمع کرسکتا ہے۔ لیکن اسے نیند، کھانے اور وقفہ لینے کی ضرورت نہیں ہوتی اور اس وقت ایک روبوٹ 10 انسانوں کے برابر کام کررہا ہے۔
تاہم کسان تنظیموں نے اس روبوٹ پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔ لیکن کمپنی کے مطابق بڑھتے ہوئے مسائل کا حل نکالنا ضروری ہے اور یہ روبوٹ اس کا مو¿ثر حل ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ 1800 کی ابتدا میں زراعت میں مشینری کی آمد سے بہت تبدیلیاں واقع ہوئی تھیں اور اب دوبارہ زرعی نظام کو جدید کرنے کا وقت ا?گیا ہے جو وقت کا عین تقاضا بھی ہے۔