لندن میں پی آئی اے عملے کے 13افراد زیرحراست ،عملہ پوچھ گچھ کے بعد رہا

لندن میں پی آئی اے عملے کے 13افراد زیرحراست ،عملہ پوچھ گچھ کے بعد رہا

لندن: برطانوی حکام نے لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ پر زیر حراست پی آئی اے کے 13افراد پر مشتمل عملے کو کئی گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا ہے۔


برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے تمام زیرحراست عملے کو رہا کر دیا گیا، جبکہ عملے کو پاسپورٹ واپس نہیں کیےگئے ہیں۔ برطانوی بارڈر ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کے عملے کو جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق امید ہے کہ عملے کے پاسپورٹ کل تک واپس کردیے جائیں گے اور برطانوی بارڈر ایجنسی کو طیارے کی تلاشی کے دوران کچھ نہیں ملا ہے، تاہم پی آئی اے کے عملے کو ایئرپورٹ سے ہوٹل کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔