سعودی عرب سے 50پاکستانی شہری بے دخل کر دیئے گئے

سعودی عرب سے 50پاکستانی شہری بے دخل کر دیئے گئے

لاہور : سعودی عرب نے مزید 50پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا اور امیگریشن نے تین ماہ قید کے بعد لاہور پہنچنے والے پاکستانیوں کو گھروں کو جانے کی اجازت دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بے دخل ہونے والے 50پاکستانیوں کو تین ماہ قید میں رکھنے کے بعد سعودی ائیر لائنز کی پرواز 3772کے ذریعے لاہور واپس بھجوایا گیا ۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن حکام نے تمام پاکستانیوں کو ضروری کارروائی کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دیدی گئی ۔