فحش مواد سے چھٹکارا ممکن ہے ، ماہرین

فحش مواد سے چھٹکارا ممکن ہے ، ماہرین

نیویارک:   معاشرے میں انٹرنیٹ اور کمپیوٹر تک رسائی اور فحش مواد تک رسائی آسان ہونے کی وجہ سے مختلف ایج گروپس کا فحش مواد دیکھنے والوں میں شامل ہونا کوئی انہونی بات نہیں ۔تاہم ماہرین کے مطابق فحش مواد دیکھنے کے عادی افراد بھی نشہ کی لت والوں میں شامل ہوتے ہیں ۔تاہم اس سے چھٹکار ا پایا جا سکتاہے ۔ اس لئے چند انتہائی مفید ہدایات پر عمل کریں


1۔ پہلے تو یہ تسلیم کریں کہ اگر آپ آئے روز انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے فحش مواد دیکھتے ہیں یا موبائل فون کو اس مقصد کیلئے استعمال کرتے ہیں تو آپ کو اس کی لت پڑچکی ہے اور اس سے نجات کیلئے عزم کرلیں۔

2 ۔اگلا کام یہ کریں کہ اپنے کمپیوٹر پر موجود تمام فحش مواد کو ڈیلیٹ کردیں اور براﺅزر میں موجود کنٹرولز کو استعمال کریں تاکہ آئندہ ایسی کوئی ویب سائٹ آپ کے سامنے نہ کھلے۔

3 ۔اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لائیں، جیسا کہ اچھے دوستوں کے قریب ہوں اور گھر والوں کے ساتھ زیادہ وقت گزاریں۔

4 ۔ایسی خوراک کا استعمال بڑھائیں جس میں کاربوہائیڈریٹ کی کثرت ہو۔

5 ۔باقاعدگی سے ورزش کریں اور کھیلوں میں حصہ لیں۔

6 ۔نیند اچھی طرح پوری کریں اور خصوصاً رات کو دیر تک جاگنا بالکل بند کردیں۔

7 ۔صبح جلدی اٹھیں اور نماز باقاعدگی سے پڑھیں۔

8 ۔تفریح کیلئے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ استعمال کرنے کی بجائے اچھی کتابیں پڑھیں اور کوشش کریں کہ آپ انٹرنیٹ پر اپنا کام سب کے سامنے کریں۔

9 ۔مذہب کی طرف توجہ دیں اور اپنی سوچ کو مثبت اور صاف رکھنے کیلئے کوشاں رہیں۔

10 ۔منفی اور غیر اخلاقی سوچ والے دوستوں سے دور رہیں۔