چکوال:وین اور ٹرک میں تصادم سےایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

چکوال:وین اور ٹرک میں تصادم سےایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

چکوال:پنڈی روڈ مونا قصبہ کے قریب ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چکوال میں وین پنڈی روڈ پر سامنے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے 2 خواتین سمیت 5 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے جن کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔