افغانستان میں امن ہماری سب سےبڑی خواہش ہے،اعزازچودھری

افغانستان میں امن ہماری سب سےبڑی خواہش ہے،اعزازچودھری

واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی سفیر اعزازچودھری کا کہنا ہے کہ افغان مسئلے کا حل سیاسی ہے فوجی نہیں،اسامہ بن لادن کی ہلاکت پر خوش ہیں لیکن طریقہ کار پر اعتراض ہے۔۔افغانستان میں قیام امن پاکستان کی سب سے بڑ ی خواہش ہے اور یہ وقت کی ضرورت بھی ہے ۔تفصیلات کے مطابق امریکامیں پاکستانی سفیراعزازچودھری نے ورلڈافیئرکونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر منیجمنٹ بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
پاک افغان بارڈر سے روزانہ 80 ہزار افراد آتے جاتے ہیں۔انسداد دہشتگردی کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔افغانستان کا معاملہ صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے،افغان مسئلے کے حال صرف سیاسی ہے ۔اعزاز چودھری کا مزید کہنا تھاکہ سرتاج عزیز کے افغان طالبان سے متعلق بیان کو سیاق سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہپاکستان تیزی سے ترقی کے منازل طے کررہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کشمیریوں پر بے انتہا ظلم کررہا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کشمیریوں کو شہید اور سینکڑوں کو بینائی سے محروم کیا گیا۔
امریکا کے حوالے سے اعزاز چودھری نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اتار چڑھاو¿ کوئی نئی بات نہیں۔۔اسامہ کی ہلاکت پر خوش ہیں ،آپریشن کے طریقے کار پر اعتراض ہے .

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں