سائبر حملوں میں 70ہزار ڈالر تاوان ادا کیا گیا،یہ حملے شمالی کوریا نے کئے،برطانیہ

سائبر حملوں میں 70ہزار ڈالر تاوان ادا کیا گیا،یہ حملے شمالی کوریا نے کئے،برطانیہ

واشنگٹن:امریکا نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں دنیا بھر میں ہونے والے سائبر حملوں کے نتیجے میں 70ہزار ڈالر کے قریب تاوان ادا کیا گیا ہے۔یہ بات صدر ٹرمپ کے ہوم لینڈ سیکورٹی کے مشیر ٹام بوزرٹ نے وائٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں دنیا بھر میں سائبر حملوں کے نتیجے میں متاثرین نے 70ہزار ڈالر کے قریب تاوان ادا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس بات کی اطلاعات نہیں کہ ان پیسوں کی ادائیگی کے بعد متاثرین کو ان کے ڈیٹا تک رسائی ملی یا نہیں؟۔ امریکا اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے اور اس میں ملوث افراد سے جلد نمٹا جائے گا۔

دوسری طرف ماہرین نے دعوی ٰکیا ہے کہ برطانیہ سمیت دنیا بھر میں سائبر حملے شمالی کوریا نے کیے۔ ان کا کہنا ہے کہ تکنیکی طور پر لگتا ہے کہ ہیکنگ کے لیے وائرس  لہر  ورس نے بنایا ہے۔

برطانوی میڈیا کاکہنا ہے کہ لازارس گروپ کو2009 سے ہیکنگ میں ملوث قرار دیا جاتا رہا ہے۔ بنگلادیش کے مرکزی بینک سے 81ملین ڈالر چرانے میں بھی لازارس گروپ ملوث تھا۔ادھر سائمن ٹیک کمپنی کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے لازارس گروپ کے سائبر حملوں میں ملوث ہونے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں