ٹرین خراب ہونے پر مسافر نے پیزے کا آرڈر دے دیا

ٹرین خراب ہونے پر مسافر نے پیزے کا آرڈر دے دیا

نیویارک: نیویارک سے واشنگٹن جانے والی ٹرین ٹیکنکل پرابلم کی وجہ سے کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی ۔حکام نے جب اعلان کیا کہ جب تک دوسرا انجن نہیں آجاتا اس وقت تک کچھ نہیں کیا جا سکتا ۔
اس اعلان کے بعد ٹرین میں موجود مسافر نے پیزہ ڈلیوری کرنے والوں کو فون کر دیا کہ اس کی ٹرین فلاں جگہ کھڑی اور اس کے چلنے میں کافی وقت پڑا ہے اسلیے اسے پیزا ڈلیور کر دیا جائے ۔
مسافر نے مقامی روزنامے کو بتایا کہ اسے جب پتہ چلا کہ کافی دیر لگنی ہے اسلیئے میں نے پیزا والوں کو آرڈر دے دیا ۔
امریکی شہری نے پیز ا ڈلیوری کرنے کے لیے آنے والے ڈلیوری بوائے کی ویڈیو بنا کر اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر شیئر کی تو ہزاروں لوگوں نے اسے دیکھا ۔
متعدد افراد نے کہا کہ اس نے موقع کا اچھا فائدہ اٹھایا ۔

81f0ef5694c4519ac678e9e8e963f189