علی بابا گروپ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا

علی بابا گروپ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا

بیجنگ:دنیا کے مشہور و معروف گروپ علی بابا نے پاکستان کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دیئے ہیں ،علی بابا گروپ کے اعلیٰ حکام نے یہ دستخط ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر کیے ۔تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے ہونگزو صوبے میں واقع علی باباگروپ کے دفتر کا دورہ کیا۔
معاہدے پر دستخط وزیر اعظم نواز شریف اور گروپ کے چیر مین کی موجودگی میں کئے گئے ہیں۔مائیکل ایونز علی بابا گرپ کے صدر اور گلوبل بزنس کے انچارچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں علی بابا گروپ کے دفتر آیا اور آج کے ہونے والے معاہدے کے بعد پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فائدہ ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا علی گروپ کی مدد کے ساتھ ہمیں ای کامرس کے بزنس میں نئی راہیں کھولنے کا موقع ملے گا۔
اس معاہدے کے مطابق علی بابا گروپ پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو ای کامرس کے ذریعے پوری دنیا میں پھیلانے کا موقع ملے گا۔علی بابا گروپ فناشل معاملات کو بھی دیکھے گا خاص طور پر موبائل اور آن لائن پے منٹ کے کاروبار کو بھی مدد ملے گی۔
یاد رہے علی بابا گروپ پوری دنیا میں ای کامرس کے بزنس میں اپنی خاص پہچان رکھتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں