کل جماعتی حریت کانفرنس کے سربراہ سید علی گیلانی مسلسل نظر بند ہیں

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سربراہ سید علی گیلانی مسلسل نظر بند ہیں

سری نگر: کل جماعتی حریت کانفرنس نے ڈی جی پولیس مسٹر شیش پال وید کے ایک مقامی روزنامے کو دئے گئے انٹرویو میں یہ کہنے کہ ’’کوئی بھی آزادی پسند لیڈر نظربند نہیں ہے اور وہ آزاد ہیں‘‘ پر ردّعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حریت چیرمین سید علی گیلانی بدستور اپنے گھر میں قید کرکے رکھے گئے ہیں اور وہاں پر پولیس اور سی آر پی ایف کی بھاری تعداد تعینات ہے، جو انہیں نماز تک کے لیے بھی گھر سے باہر آنے کی اجازت نہیں دیتی ہے۔

ملاقات کے لیے آنے والے لوگوں کو بھی اکثروبیشتر روکا جاتا ہے اور میڈیا سے وابستہ افراد کے ملاقات پر مکمل طور پابندی عائد ہے۔ حریت کے مطابق یہ سلسلہ سالہا سال سے جاری ہے اور اس میں آج بھی کسی قسم کی رعایت نہیں دی جاتی ہے۔ پولیس سربراہ کے بیان کی حقیقت کے ساتھ کوئی موافقت نہیں ہے اور نہ وہ اپنے بیان کو ثابت کرسکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں