کنٹرول لائن پر فائرنگ،مذمت کافی نہیں،غیر معمولی اقدامات کا فیصلہ کر لیا گیا

کنٹرول لائن پر فائرنگ،مذمت کافی نہیں،غیر معمولی اقدامات کا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کے اجلاس میں لائن آف کنڑول پر بھارت کی جانب سے فائرنگ اور اسکے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شہری اور فوج کے جوانوں کی شہادت کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔
اجلاس کے دوران کمیٹی کے ارکان نے تجویز کیا کہ بھارت کی جانے سے بار بار کنڑول لائن کی خلاف ورزیوں پر روایتی مذمت کافی نہیں نکل بھارت کی جانب سے جاری جارحیت کو روکنے کے لیے غیر معمولی اقدمات کرنا ہونگے۔


قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس پیر کو کمیٹی کے چئیرمین شیخ روحیل اصغر کی سربراہی میں اسلام آباد میں ہوا۔وزارت دفاع کے حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ لائن کنڑول پر حالات ساز گار ہوتے ہی کمیٹی ارکان کو لائن کنڑول کا دورہ کیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں