امریکہ میں پاکستانی مسلمان پروفیسر نے بہترین استاد کا ایوارڈ حاصل کرلیا

امریکہ میں پاکستانی مسلمان پروفیسر نے بہترین استاد کا ایوارڈ حاصل کرلیا

واشنگٹن:امریکی مسلمان آج کل امریکا میں  مختلف پریشانیوں کا شکار ہیں بلکہ ایک طرح سے غیر محفوظ ہو چکے ہیں،حالیہ ہفتوں میں امریکی مسلمانوں کو تشدد کے واقعات کا سامنا  کرنا پڑ رہا ہے۔ان تمام واقعات کے باوجود مسلمان امریکی معاشرے میں قابل قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اور امریکا کی ترقی کے لیے اقدمات اُٹھا رہے ہیں۔

امریکی مسلمان پروفیسر اکبر احمد کو امریکا کے بہترین استاد کا اعزاز دیا گیا ہے۔امریکا کی مختلف ریاستوں میں آج کل مسلمانوں پرحملے اورہراساں کیے جانے کے واقعات رونما ہورہے ہیں، ایسے میں ان کیلیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

امریکی مسلمان پروفیسر اکبر احمد کو امریکا کے بہترین استاد کا اعزاز دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پروفیسر اکبر احمد کئی کتابوں کے مصنف ہیں، ان کی شاعری کے متعدد مجموعے ہیں، 2فلمیں پروڈیوس کرچکے ہیں اور عالمی امور پر دنیا بھر میں بے شمار لیکچردے چکے ہیں۔

یاد رہے اکبر احمد  کو یہ ایوارڈ کو  ان کو  پیشہ وارانہ زندگی  میں پیش آنے والی مشکلات اور چیلنجز کی بنیاد پر دیا گیا،اکبر احمد سن 2000 میں امریکا پہنچے اور یہان تک پہنچنے کے لیے اُنھوں نے سخت محنت کاور اپنے پیشے کے ساتھ پورا انصاف کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں