واٹس ایپ کا رنگ تبدیل کرنے کا پیغام جھوٹ ہے

واٹس ایپ کا رنگ تبدیل کرنے کا پیغام جھوٹ ہے

لاہور:سماجی رابطوں کی ویب سائٹس میں فیس بک کے بعد اب اگر کوئی ایپ مشہور ہے تو وہ واٹس ایپ ہے  جو دنیا بھر میں مقبول ہے اور بلا شبہ یہ بہت مفید ہے کیونکہ اس سے نہ صرف میسجنگ ہو سکتی ہے بلکہ کال کے ساتھ ساتھ ویڈیو کال بھی ہو سکتی ہے ۔واٹس ایپ خود کو اپ ڈیٹ رکھنے کے لیے کئی قسم کے تبدیلیاں کرتا رہتا ہے جس کو صارفین نئے ورژن کی صورت میں انسٹال کر کے مستفید ہوتے ہیں۔

گزشتہ کئی دنوں سے واٹس ایپ صارفین کو ایک میسج موصول ہو رہا ہے جس میں ایک لنک موجود ہوتا ہے اور اس کو کلک کرنے پر آپ واٹس ایپ کا رنگ تبدیل کر سکتے ہیں ۔لیکن ایسا اسی صورت میں ہوسکتا ہے جب آپ وہ میسج اپنے فون میں موجود کانٹیکٹس کو بھیجتے ہیں یا گروپس میں بھیجتے ہیں۔

ایسا کرنے پر جب لوگ اس لنک کو کلک کرت ہیں تو کروم کی ایک نئی ونڈو کے ذریعے ان کو ایک Adwareانسٹال کرنے کو کہا جاتا ہے  اس نہ صرف صارفین کی سیکورٹی کو خطرہ ہو سکتا ہے بلکہ ان کے آپریٹنگ سسٹم پر بھی وائرس کی صورت میں اثر پڑسکتا ہے۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ کبھی بھی کسی اپ ڈیٹ کے لیے صارفین کو اس طرح کے لنک نہیں بھیجتا جس میں مزید لوگوں کو بھیجنے کی شرط رکھی جائے اس لیے آپ کے لیے بھی یہ نصیحت ہے کہ ایسے کسی بھی ’فیک‘ پیغام کو نظر انداز کریں اور دوسروں تک بھی مت پہنچائیں۔