بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے کامیاب انعقاد سے معلوم ہواچین پوری دنیا کا دوست ہے، اقوام متحدہ

بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے کامیاب انعقاد سے معلوم ہواچین پوری دنیا کا دوست ہے، اقوام متحدہ

نیویارک :اقوام متحدہ کے آبادی فنڈ کے سربراہ باباٹونڈ اوسٹیمہن نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے انعقاد سے دنیا کو پیغام پہنچا ہے کہ چین پوری دنیا کا دوست ہے اور دل کھول کر دوسرے ملکوںکےساتھ تعاون پرتیارہے، عالمی ادارہ ون بیلٹ ون روڈ کوبڑی اہمیت دیتاہے، ادارے کے متعدد محکموں نے موجودہ فورم میں شرکت کےلئے اپنے نمائندے بھیجے ،دوہزارتیس کی پائیدار ترقی کے اہداف کی تکمیل کے لئے چین کے ساتھ تعاو ن لازمی ہے۔
چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق بیجنگ میں منعقدہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کے اعلی سطح کے فورم میںشریک بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہوںنے مختلف موقعوں پریہ خیال ظاہرکیاکہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ کی بدولت چین کے ساتھ بین الاقوامی تنظیموں کے تعاون کومزیدفروغ ملیگا۔توقع ہے کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیرات دنیاکی پائیدارترقی کے اہد اف کی تکمیل کے عمل میں مددگار ہوں گی۔

اقوام متحدہ کے آبادی فنڈ کے سربراہ باباٹونڈ اوسٹیمہن نے نامہ نگار وں کو بتایا کہ موجودہ فورم سے دنیا کو یہ پیغام پہنچایا گیا ہے کہ چین پوری دنیا کا دوست ہے اور دل کھول کر دوسرے ملکوںکےساتھ تعاون پرتیارہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس دفعہ عالمی ادارے کے متعدد محکموں نے موجودہ فورم میں شرکت کےلئے اپنے نمائندے بھیجے۔اس سے ظاہرہے کہ عالمی ادارہ ون بیلٹ ون روڈ کوبڑی اہمیت دیتاہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں