مظفر گڑھ کی عدالت کا انوکھا فیصلہ، منشیات فروشوں کو گلیاں اور نالیاں صاف کرنے کی سزا سنادی

مظفر گڑھ کی عدالت کا انوکھا فیصلہ، منشیات فروشوں کو گلیاں اور نالیاں صاف کرنے کی سزا سنادی

مظفر گڑھ: مظفرگڑھ کے سیشن جج نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سماجی فیصلہ دیتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو ایک سال تک گلیاں اور نالیاں صاف کرنے کی سزا سنادی۔زرائع کے مطابق مظفر گڑھ کی سیشن عدالت میں دو منشیات فروشوں کے خلاف محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا گیا۔ جس کے تحت دونوں مجرموں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کے بجائے انہیں شہر کی گلیاں اور نالیاں صاف کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سیشن جج محمد فواد عارف نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار یہ سماجی فیصلہ سنایا ۔ اپنے فیصلے میں سیشن جج نے حکم دیا کہ دونوں مجرموں کو ٹی ایم او علی پور کے حوالے کیا جائے اور ہر مہینے کی رپورٹ سیشن جج میں جمع کرائی جائے

مصنف کے بارے میں