ایم کیو ایم لندن طالبان کو اسلحہ فروخت کرتی تھی، ایم کیوایم لندن کے ملزم کا انکشاف

ایم کیو ایم لندن طالبان کو اسلحہ فروخت کرتی تھی، ایم کیوایم لندن کے ملزم کا انکشاف

کراچی: ایم کیو ایم لندن کے گرفتار ملزم اسد نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشاف کیئے ہیں۔ ملزم نے اسلحہ کالعدم تحریک طالبان کو فروخت کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔گرفتار ملزم اسد نے انکشاف کیا ہے کہ 2011 سے کالعدم تنظیموں کو اسلحہ فروخت کررہے ہیں اور سب سے زیادہ اسلحہ کالعدم تحریک طالبان کو دیا۔
ملزم نے بتایا کہ اسلحہ اور دستی بم کالعدم تحریک طالبان کے گروپ کمانڈر کو فراہم کیا تھا۔اعترافی بیان میں ملزم نے بتایا کہ کالعدم تنظیم کے کمانڈر شیر جمال مسعود کو ہزاروں گولیاں فراہم کیں، جب کہ شہر کے مختلف یونٹس کو بھی بڑی مقدار میں اسلحہ فراہم کرتا رہا ہوں۔ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ شہریوں پر تشدد کے لئے ٹارچر سیل بنا رکھے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں