سی پیک پورے پاکستان کا پروجیکٹ ہے کسی صوبہ کی حق تلفی نہیں ہوگی، مریم اورنگزیب

سی پیک پورے پاکستان کا پروجیکٹ ہے کسی صوبہ کی حق تلفی نہیں ہوگی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان خود تحقیق کے بغیر بیان دیتے ہیں اس لیے اب یہ کام ان کے ترجمان نے بھی شروع کر دیا ہے۔سی پیک پورے پاکستان کا پروجیکٹ ہے کسی صوبہ کی حق تلفی نہیں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان چین فرینڈ شپ سینٹر اسلام آباد میںایجوکیشن ایکسپو کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگ ایجوکیشن ایکسپو میں جایا کریں تاکہ وہ اس میں سیکھیں۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کے رہنماءتحقیق کیے بغیر بیان دیتے ہیں تحریک انصاف والے اداروں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں۔اب تحریک انصاف کے ترجمان بھی اس کے راستہ پر چل پڑے ہیں اور تحقیق کے بغیر بیان دے دیتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تعلیمی ایکسپو سے نوجوانوں کو ایک جگہ تعلیم کے بارے میں رہنمائی مل جاتی ہے اور یہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے طلب علموں کے لیے اچھا موقع ہے۔نواز شریف کے ویژن میں تعلیم سب سے اوپر ہے سی پیک کی ترقی کے لیے تعلیم،صحت بہت ضروری ہے معیاری تعلیم کے لیے پنجابب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے نصابی کتب کو ڈیجٹل کر دیا ہے معیاری تعلیم ہماری حکومت کی ترجیح ہے اس لیے اساتذہ کی تربیت پر توجہ دے رہے ہیں تاکہ پاکستان میں تعلیم کو عالمی معیار کے مطابق کر سکیں۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں مونٹیسوری کی کلاسوں کا اجراءکیا ہے تمام صوبے صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔معیاری صحت اور تعلیم کے لیے صوبوں کے اقدامات خراج تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نوجوانوں پر سرمایہ کاری کررہی ہے کیونکہ اس سے ہی ملک میں ترقی ہوگی۔اس لیے ان کو آسان قسطوں پر قرضے دے رہے ہیں اعلیٰ تعلیم کے لیے سکالر شپ اور لیپ ٹاپ دے رہے ہیں انسانی وسائل کی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ہے اور یہ نواز شریف کے ویڑن کا حصہ ہے کہ نوجوانوں پر فوکس کیا جا رہا ہے تعلیمی ایکسپو ترقی کے لیے بہت ضروری ہے انشاءاللہ آنے والا پاکستان تعلیم یافتہ اور صحت پاکستان ہوگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں