بیلٹ اینڈ روڈمنصوبہ چین کی تجارت اور گلوبلائزیشن کے لئے عزم کو ظاہر کرتا ہے،وزیر تجارت آسٹریلیا

بیلٹ اینڈ روڈمنصوبہ چین کی تجارت اور گلوبلائزیشن کے لئے عزم کو ظاہر کرتا ہے،وزیر تجارت آسٹریلیا

کینبرا:   آسٹریلیا کے وزیر تجارت سٹیو کیوبو (Steve Ciobo) نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈمنصوبہ چین کی تجارت اور گلوبلائزیشن کے لئے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ آسٹریلیا کے وزیر تجارت نے 2 روزہ بین الاقوامی تعاون کے لئے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کی۔


انہوں نے مقامی ٹی وی چینل کودیئے گئے انٹرویو کے دوران کہا کہ چین کا مجوزہ اقدام تجارت کے لئے عالمی معیشتوں کو ایک نئے دور میں متحد کرتا ہے۔ فورم کے دوران چینی صدر زی جن پنگ نے کہا کہ چین نے واضح کیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد تجارت اور گلوبلائزیشن کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنا ہے تاکہ بیلٹ اینڈ روڈ روٹس پر ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ چین تجارت اور سرمایہ کاری میں پوری دنیا کے ساتھ منسلک رہنا چاہتا ہے اور آسٹریلیا بھی یہی چاہتا ہے۔

نیوویب ڈیسک< News Source