مجھے پشاور میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی،میڈیا کو نظر آئی ہے تو بتائے، آصف علی زرداری

پشاور: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مجھے پشاور میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی میڈیا کو کوئی تبدیلی نظر آئی ہے تو بتائے عمران خان سے میرا کوئی میچ نہیں میرا میچ اس دھرتی سے ہے یہ دھرتی میری ماں ہے۔اس کیساتھ میرا زندگی بھر کا میچ ہے۔موجودہ حکمرانوں سے زیادہ چین کے دورے میں نے کیسے تھے وزیراعظم کیخلاف نیویارک ٹائمز میں ایک خبر چھپی ہے وہ اس کا جواب دے دیں۔

ان خیالات کا اظہار سابق صدر آصف علی زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء حاجی غلام احمد بلور سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سے ہمارا پرانا رشتہ ہے میرے والد کا غلام احمد بلور کے والد سے تعلق تھا حالات حاضرہ پر ان سے بہت سیکھا ہے الیکشن ہوتے رہتے ہیں ہمارا تعلق اس سے بالاتر ہے۔کے پی کے لوگوں سے ملتا رہوں گا اور یہاں آتا بھی رہوں گا پشتونوں سے بہت پیار ملا ہے ان کا کہنا تھا کہ پشتونوں سے مل کر مجھے بہت حوصلہ ملا ہے میں لوگوں سے ملتا بھی رہوں گا اور آتا بھی رہوں گا .آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ میرا عمران خان کیساتھ اننگز کا میچ نہیں ہے میرا اس دھرتی کیساتھ میچ ہے .دھرتی میری ماں ہے اس کیساتھ میرا زندگی بھر کا میچ ہے ایک دن کا میچ نہیں ہے۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت آخری سال پورا کرے یا نہ کرے یہ اﷲ کو پتہ ہے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف نیویارک ٹائمز میں ایک خبر چھپی ہے اس کا جواب دے دیں۔میںچین کے زیادہ دورے کرتا تھا موجودہ حکمرانوں نے کم دورے کیے ہیں۔اس موقع پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ ، سینیٹر الیاس بلور اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں