وزارت پانی و بجلی کا سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

وزارت پانی و بجلی کا سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وزارت پانی وبجلی نے رمضان میں سحری اور افطاری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔وزارت پانی وبجلی کی طرف سے تمام ڈسکوزکو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اولین ترجیح گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی ہو گی . اس حوالے سے اپنی طلب و رسد پر نظر رکھیں اور منسٹری کو آگاہ کریں۔حکام کا کہنا ہے کہ سحری اور افطاری پر صارفین کو بجلی ملے گی تاہم شیڈول کا اعلان 25 مئی کو کیا جائے گا۔حکام کے مطابق صنعتی سارفین کو ایک شفٹ بند رکھنا پڑے اور انہیں شام 6 بجے سے سحری 4 بجے تک بجلی نہیں ملے گی.یہ بجلی گھریلو صارفین کو منتقل کر دی جائے گی۔وزارت کی طرف سے 26 مئی تک تمام دفاتر میں ٹرانسفارمرز اور دیگر سامان پورا کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ وزارت پانی و بجلی نے گزشتہ رمضان بھی سحر و افطار کے ٹائم پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اور عوام سے وعدہ کیا تھا کہ عوام کو سہولت میسر کی جائے گی  لیکن گزشتہ سال تو حکومت اپنا وعدہ وفا نہ کر سکی اس بار دیکھتے ہیں اپنے وعدے پر پورا اترتے ہیں یا بات بھی عودوں اور دعووں تک محدود رہے گی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں