حکومت آئندہ انتخابات میں پیسے کا کھیل جاری رکھنا چاہتی ہے، سراج الحق

حکومت آئندہ انتخابات میں پیسے کا کھیل جاری رکھنا چاہتی ہے، سراج الحق

لاہور: منصورہ میں منعقدہ ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ انتخابات میں پیسے کا کھیل جاری رکھنا چاہتی ہے۔ عدالت میں اگر انصاف نہ ہوا تو چوکوں اور چوراہوں میں کرپٹ لوگوں کا احتساب کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی انتخابی اصلاحات کے لئے مہم چلائے گی کیونکہ جس معاشرے میں انصاف نہ ملے وہاں بدامنی، کرپشن اور قتل و غارت میں اضافہ ہوتا ہے۔ پاکستان میں مدارس بڑی طاقتیں نہیں جن کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں مدارس کو زندہ رہنا ہے تو آج کے جدید تقاضوں کو سمجھنا ہو گا۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ کائنات کے ساتھ ساتھ انسانوں کے معاملات میں بھی توازن ہونا چاہیے۔ انصاف کا بول بالا قائم رکھنے کے لئے اللہ تعالی نے اپنی کتاب کا نزول کیا ہے جس میں ہر چیز واضح ہے کہ جس بھی معاشرے میں توازن خراب ہو جائے تو اس معاشرے میں فساد برپا ہوتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں