پی آئی اے کے طیارے سے منشیات برآمد ہوئی، برطانوی ایجنسی کا دعویٰ

پی آئی اے کے طیارے سے منشیات برآمد ہوئی، برطانوی ایجنسی کا دعویٰ

لندن: برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے طیارے سے گذشتہ رات لندن ہیتھرو ہوائی اڈے پر ہیروئین برآمد ہوئی تھی۔

نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے برطانوی نشریاتی ادارے کو بھجوائے گئے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ’نیشنل کرائم ایجنسی کے اہلکاروں کی جانب سے 15 مئی کو ہیتھرو کے ہوائی اڈے پر پاکستان سے آنے والی ایک پرواز سے ہیروئن ضبط کیے جانے کے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ایجنسی نے بیان میں مزید دعویٰ کیا کہ اس حوالے سے کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور صرف تفتیش جاری ہے۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 گزشتہ روز اسلام آباد سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچی تو برطانوی پولیس نے اسے روک لیا تھا۔ تلاشی کے بعد کپتان حامد گردیزی سمیت عملے کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ پوچھ گچھ کے بعد عملے کو رہا کر دیا گیا۔

پی آئی اے کے عملے کی لندن سے پاکستان واپسی کل کی پرواز سے شیڈول تھی۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ متبادل عملہ لندن سے اسلام آباد کی پرواز واپس لے آیا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں