افغانستان کی خاتون پائلٹ نے دنیا بھر کے 18 ممالک میں سفر کا آغاز کر دیا

افغانستان کی خاتون پائلٹ نے دنیا بھر کے 18 ممالک میں سفر کا آغاز کر دیا

فلوریڈا:  افغانستان کی خاتون پائلٹ نے دنیا بھر کے 18 سے زائد ممالک میں اکیلے سفر کا آغاز کر دیا۔

افغانستان کی 29 سالہ شائستہ وائز نامی خاتون پائلٹ نے دنیا بھر کے 18 سے زائد ممالک میں اکیلے سفر کے لئے ہوائی پرواز کا آغاز امریکی ریاست فلوریڈا سے کیا ہے،وہ جن ممالک کا سفر کریں گی ان میں اسپین،مصر،بھارت ،سنگا پور ،آسٹریلیا اور دیگر شامل ہیں،ان کے اس ہوائی سفر کے تمام تر انتظامات عالمی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن(آئی سی اے او) نے کیے ہیں،ان کا یہ سفر اگست میں فلوریڈا میں ہی آ کر مکمل ہو گا۔آئی سی اے او کے اعداد شمار کے مطابق صرف پانچ فیصد خواتین ہی پیشہ ور پائلٹ ہیں۔

شائستہ وائز افغانستان میں روس اور افغانستان کے درمیان ہونیوالی جنگ کے اختتام پر 1989 میں مہاجرین کے کیمپ میں پیدا ہوئی بعد ازاں وہ اہل خانہ کے ہمراہ امریکہ ہجرت کر گئیں۔ وہاں جا کر انہوں نے اپنے شوق کو اپنا یا اور کہا کہ وہ پائلٹ بننا چاہتی ہیں ۔

پائلٹ کا لائسنس حاصل کیا، شائستہ وائز نے ڈریم سور کے نام سے غیر منافع بخش آن لائن ویب سائٹ بھی تیار کی ہے تاکہ جو لڑکیاں اس شعبہ سے وابستہ ہونا چاہتی ہیں انہیں گائیڈ کر سکیں۔

مصنف کے بارے میں