مصباح الحق کا ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے مداحوں کے لیے پہلا ٹوئٹر پیغام وائرل ہوگیا

 مصباح الحق کا ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے مداحوں کے لیے پہلا ٹوئٹر پیغام وائرل ہوگیا

لاہور: سات سال تک ٹیم کا کپتان رہنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرنیوالے قائد مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے مداحوں کے لیے پیغام دے دیا ۔ سابق کپتان نے اپنا آخری دن خاص بنانے کے لیے میں اپنے مداحوں اور کھلاڑیوں کا شکر یہ بھی ادا کیا ۔انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے مصباح الحق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’سات سال تک ٹیم کا کپتان رہنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔‘‘  اپنا آخری دن خاص بنانے کے لیے وہ اپنے مداحوں اور کھلاڑیوں دونوں کے شکر گزار ہیں۔ایک اورٹویٹ میں مصباح نے لکھا کہ اتنا پیاراورعزت دینے پرکرکٹ کمیونٹی اور دنیا بھر سے اپنے مداحوں کا شکر گزارہیں۔ وہ اسے اپنی زندگی کی بڑی کامیابی قراردیتے ہیں ۔۔

85e60fd66829999e5a94ec5bbaf68ea6 553c1947cc5d183f4e1f52e32ab4bd89

اس سے قبل پاکستان کے تاریخ ساز کپتان مصباح الحق نے کہاتھا کہ دنیا میں ہر چیز ختم ہوتی ہے ،کرکٹ کی زندگی کو بہت انجوائے کیا ۔ان کا کہناتھا کہ تاریخ میں یونس خان کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا ۔ یہ بات انہوں نے ڈومینیکا ٹیسٹ کے اختتام پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔تاریخ ساز ٹیسٹ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ اس یادگار میچ میں اپنے بیٹے کو مس کیا، میرا بیٹا یہاں نہیں آ سکا، اسے مس کر رہا ہوں۔میچ سے متعلق مصباح کا کہنا تھا کہ مجھے اور یونس کو جس طرح رخصت کیا گیا وہ بڑا اعزاز ہے، تاریخ میں یونس خان کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہر ہر قدم پر سپورٹ کرنے پر اپنی والدہ اور اہلیہ کا مشکور ہوں، دنیا میں ہرچیز ختم ہوتی ہے، کرکٹ کی زندگی کو بہت انجوائے کیا۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ شاندار فتح پر اللہ کا شکر کر تا ہوں۔ اپنی والدہ، اہلیہ، کوچنگ اسٹاف، ساتھیوں اور فیز کا شکر گزار ہوں۔ مصباح کا کہنا تھا کہ یونس خان کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور تاریخ میں یونس کے ساتھ میرا نام آئے گا، اس پر مجھے فخر ہے

مصنف کے بارے میں