فیس بک صارفین کی آسانی کیلئے نئی تبدیلی سامنے آگئی

نیویارک: فیس بک نے اپنی سمارٹ فون ایپلیکیشن پر گروپس، پیجز اور نیوز فیڈ پر نیوی گیشن کو مزید آسان بنا دیا ۔ فیس بک کی جانب سے ایپ میں نئی تبدیلی کی گئی ہے جو کہ سب سے پہلے آئی او ایس ڈیوائسز میں نظر آئی اور اس میں روایتی ایپ نیوی گیشن بار کو پہلے سے بہتر ببل فیلڈ یو آئی سے بدل دیا گیا ہے۔

اس تبدیلی کے ذریعے فیس بک صارفین اپنے ایونٹس، دوستوں اور پروفائل کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے دیکھ سکیں گے۔جب آپ نئے ٹیب کو کلک کریں گے تو آپ کی رسائی فیس بک کے ہر شعبے تک ہوگی جو کہ نیوزفیڈ میں نظر نہیں آتے۔آپ کی پروفائل، ٹاپ ویو گروپس اوپر نظر آتی ہے جبکہ نیٹ ورک کے دیگر سیکشنز جیسے آن دس ڈے فیچر ایکسپلور ایریا کے نیچے دیکھا جاسکتا ہے۔جب آپ کسی ببل کو سلیکٹ کریں گے تو آپ سیدھے اس سیکشن میں چلے جائیں گے۔یہ فیچر ابھی بہت کم صارفین کو دستیاب ہے تاہم امید کی جاسکتی ہے کہ بہت جلد یہ تمام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔