پاک سر زمین پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف تھانہ صدر کراچی میں مقدمہ درج

پاک سر زمین پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف تھانہ صدر کراچی میں مقدمہ درج

کراچی : پاک سر زمین پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔مقدمہ سرکارکی مدعیت میں تھانہ صدرمیں درج کیا گیا .مقدمےمیں مصطفیٰ کمال،انیس قائم خانی،رضاہارون،ڈاکٹرصغیراوردیگرنامزد ملزمان شامل ہیں ۔پی ایس پی کے سیکڑوں کارکنان کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  پاک سر زمین کے رہنماؤن کیخلاف تھانہ صدر  میں مقدمہ درج کیا گیا.مقدمےمیں جلاؤگھیراؤ،لاؤڈاسپیکرایکٹ اوردفعہ144کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں ۔ کارِ سرکار  میں مداخلت  کرنے کی دفعہ بھی شامل کی گئی ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ اتوار کی رات ہی درج کیا گیا تھا.پولیس کا کہنا ہے کہ پی ایس پی احتجاج کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنا پڑا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی ایس پی کے احتجاج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  احتجاج کرنا سب کا جمہوری حق ہے اور پی ایس پی نے ایف ٹی سی تک ریلی کی اجازت لی تھی۔ سی ایم ہاؤس میں اکیلا نہیں رہتا اطراف میں اور لوگ بھی رہتے ہیں۔ پی ایس پی نے میڈیا میں کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس تک جائیں گے اور یہ لوگ وزیراعلیٰ ہاؤس تک آتے تو کتنے لوگ متاثر ہوتے یہ ناقابل قبول ہے۔ وزیراعلی سندھ نے مصطفیٰ کمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہ زبان استعمال کرنا بند کر دیں کیونکہ یہ بانی ایم کیو ایم ٹوبن رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں