کویتی بادشاہ کے بھتیجے سمیت پانچ افراد کو 5 سال قید کی سزا

کویتی بادشاہ کے بھتیجے سمیت پانچ افراد کو 5 سال قید کی سزا

کویت سٹی: توہین عدالت کے جرم میں کویتی شاہی خاندان کے تین اہم افراد سمیت 5 افراد کو 5 سال قید جبکہ ایک شہری کو دس سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

کویت کی عدالت عظمیٰ نے خفیہ ادارے کے سربراہ شیخ اتہبی الفہد الصباح جو کویتی بادشاہ کے بھتیجے بھی ہیںٞدو اہم شاہی افراد اور تین شہریوں کو توہین عدالت کے جرم میں سزا سنائی۔ عدالت عظمیٰ کویت نے بادشاہ کے بھتیجے سمیت پانچ افراد کو 5 سال قید کی سزا سوشل میڈیا پر عدالت کے مخالف مہم چلانے اور ججوں پر رشوت لینے کے جھوٹے الزامات پر سنائی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ شیخ الفہد اور دیگر افراد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور واٹس ایپ پر جعلی ویڈیو شائع کی تھی جس میں ایک جج کو سابق وزیراعظم شیخ نصیر محمد الاحمد سے رشوت لیتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

متاثرہ جج اور سابق وزیر اعظم نے بادشاہ کے بھتیجے اور دیگر شہریوں کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے الزمات کی تردید کی تھی اور جھوٹے الزما ت کی تحقیقات کے لیے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں