علی ظفر نے اپنا نیا گانا ’عشق‘ ریلیز کردیا، جسے گانے کے ساتھ تحریر بھی انہوں نے خود کیا۔

علی ظفر نے اپنا نیا گانا ’عشق‘ ریلیز کردیا، جسے گانے کے ساتھ تحریر بھی انہوں نے خود کیا۔

علی ظفر نے اپنا نیا گانا ’عشق‘ ریلیز کردیا، جسے گانے کے ساتھ تحریر بھی انہوں نے خود کیا۔

کراچی: پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے رواں سال منعقد ہوئے لکس اسٹائل ایوارڈز میں اداکارہ مایا علی کے ساتھ کی گئی پرفارمنس سے سب کو حیران کردیا تھا۔

اس پرفارمنس کے دوران جو روپ علی ظفر نے اپنایا ہوا تھا، وہ لکس اسٹائل ایوارڈ کے ساتھ ختم نہیں ہوا۔علی ظفر نے اس انداز کے ساتھ اپنا نیا گانا ’عشق‘ ریلیز کردیا، جسے گانے کے ساتھ تحریر بھی انہوں نے خود کیا۔

اس گانے میں علی ظفر نے ایک منفرد انداز اپنایا، ان کے لُکس کسی راک اسٹار سے کم ایک جنگجو ہونے کے زیادہ لگ رہے ہیں۔متعدد بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کا جوہر دکھانے والے علی ظفر فلم ’ٹیفا ان ٹربل‘ میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔اس فلم میں علی ظفر کے ہمراہ مایا علی مرکزی کردار ادا کریں گی، فلم کی ریلیز تاریخ کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا۔