غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی تحقیقات، امریکا رکاوٹ بن گیا

غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی تحقیقات، امریکا رکاوٹ بن گیا
کیپشن: فلسطینیوں کے قتل عام کی سلامتی کونسل کی نگرانی میں تحقیقات کی درخواست امریکا نے روک دی۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ اے ایف پی

نیو یارک: غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی سلامتی کونسل کی نگرانی میں تحقیقات کی درخواست امریکا نے روک دی۔ کویت کی جانب سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کو منظوری نہ مل سکی جس کے بعد سلامتی کونسل کا اجلاس جمعرات کو ہو گا۔

جنوبی افریقا نے تل ابیب اور ترکی نے اسرائیل اور امریکا سے سفیر واپس بلا لیے ہیں۔ ترک صدر نے امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: آب زم زم سے متعلق اہم خبر، خادم حرمین شریفین نے نوٹس لے لیا

ادھر ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے کیونکہ اسرائیل ایک دہشت گرد ملک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس کا مشرقی حصہ فلسطینیوں کا اٹوٹ انگ اور دارالحکومت ہے۔

اس کے علاوہ روس، مصر، ترکی، قطر اور اردن نے بھی امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کی سخت مذمت کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں