چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
کیپشن: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہو گا۔۔۔۔فوٹو/ ریڈیو پاکستان

کراچی: رمضان المبارک 1439 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہو گا۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہو گا جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے جہاں چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں جمع کرنے کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کیلئے 30ویں آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ

چاند کی رویت کا شرعی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھ کر کریں گے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے چاند کی پیدائش 15 مئی کو شام 4 بجکر 49 منٹ پر ہو چکی ہے۔ آج کراچی میں غروب آفتاب 7 بجکر 10 منٹ پر ہو گا۔ چاند غروب آفتاب کے بعد 61 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔ رات 8 بجکر 11 منٹ پر یکم رمضان کا چاند غروب ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے: پرویز مشرف

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں مطلع صاف ہونے کے باعث چاند دکھائی دینے کا قوی امکان ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں