تحریک انصاف وہ پارٹی ہے جس کا نہ کوئی کردار ہے اور نہ نظریہ، نواز شریف

تحریک انصاف وہ پارٹی ہے جس کا نہ کوئی کردار ہے اور نہ نظریہ، نواز شریف
کیپشن: پی ٹی آئی امپائر کی انگلی کی طرف دیکھنے والی پارٹی ہے۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا پی ٹی آئی وہ پارٹی ہے جس کا نہ کوئی کردار ہے اور نہ نظریہ وہ ایک گندی زبان والی پارٹی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی امپائر کی انگلی کی طرف دیکھنے والی پارٹی ہے۔

صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی نے آپ کے قومی کمیشن بنانے کی تجویز مسترد کر دی ہے جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پگڑی اچھال پارٹی ہے۔

مزید پڑھیں: چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

نواز شریف کا کہنا ہے 2014 کے دھرنے میں بڑے بڑے کردار ہیں صرف عمران خان اکیلے نہیں اس میں طاہرالقادری بھی ہیں اور وقت آنے پر بتاؤں گا۔ پی ٹی آئی میں ووٹ کو عزت دینے کی کوئی بات نہیں اچھا ہوا خیبرپختونخوا میں انکی حکومت تھی۔ وہاں کے عوام نے انکی تبدیلی دیکھ لی اور سب سامنے آ گیا کیونکہ خیبرپختونخوا میں کوئی کام نہیں ہوا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں