وزیراعظم شاہد خاقان کے الوداعی ناشتے میں چوہدری نثار کی عدم شرکت

وزیراعظم شاہد خاقان کے الوداعی ناشتے میں چوہدری نثار کی عدم شرکت
کیپشن: الوداعی ناشتہ دیا جس میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ارکان شریک نہ ہوئے۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم نے ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں الوداعی ناشتہ دیا جس میں پارلیمنٹیرینز کی حلوہ پوری سے تواضع کی گئی تاہم ناشتے میں چوہدری نثار، پی پی پی اور پی ٹی آئی ارکان نے شرکت نہیں کی۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں الوداعی ناشتہ دیا جس میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ارکان شریک نہ ہوئے۔

مزید پڑھیں: تربیلا پلانٹ میں فنی خرابی، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر شہر بجلی سے محروم

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور شیخ رشید بھی ناشتے میں شرکت نہیں کی ۔ مسلم لیگ (ن)، جے یو آئی ف، ایم کیو ایم، پشتون خوا میپ کے ارکان تقریب میں شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے ناشتے میں ارکان اسمبلی کی حلوہ پوری، چنے ،سفید چاول اور دال سے تواضع کی۔

ناشتے کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں بجٹ منظوری سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف وہ پارٹی ہے جس کا نہ کوئی کردار ہے اور نہ نظریہ، نواز شریف

اجلاس میں مرحوم ایم این اے رجب علی بلوچ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور وزیر داخلہ احسن اقبال کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔ وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو بجٹ منظوری کیلئے ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں