میر ظفراللہ جمالی کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان

میر ظفراللہ جمالی کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان
کیپشن: میر ظفراللہ جمالی وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سے بھی مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ وکی پیڈیا

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما میر ظفراللہ جمالی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سے بھی مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا نیب چیئرمین کو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے تعینات کیا۔

مزید پڑھیں: چند گھنٹوں میں بجلی کی صورتحال بہتر ہو جائے گی، اویس لغاری

 انہوں نے مزید کہا حکومت چیئرمین نیب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر استعفی ٰ دیں۔ اداروں کو برا بھلا کہا جا رہا ہے اور اسمبلی میں جھوٹ بولا گیا۔

انہوں نے 2013 کے عام انتخابات میں اپنے آبائی علاقے ڈیرہ مراد جمالی سے بطور آزاد امیدوار کے الیکشن لڑا اور کامیابی کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شاہد خاقان کے الوداعی ناشتے میں چوہدری نثار کی عدم شرکت

خیال رہے کہ میر ظفراللہ جمالی کئی دہائیوں سے سیاست سے جڑے ہوئے ہیں اور وہ 2002 سے 2004 تک وزیراعظم کے فرائض بھی انجام دیتے رہے جب کہ 1996 سے 1997 تک وہ وزیراعلیٰ بلوچستان رہے۔ اپنے سیاسی دور میں انہوں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں