وزیراعظم کی نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔  ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی جس میں پارٹی قائد نواز شریف، پارٹی کے صدر شہباز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شریک تھے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران ملکی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔

 مزید پڑھیں: چیئرمین نیب کی کمیٹی کے سامنے پیشی سے معذرت

خیال رہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد بھی ملاقات کی تھی اور انہیں قومی سلامتی اجلاس کے دوران ہونے والے فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

 

واضح رہے ایک انٹرویو کے دوران ممبئی حملوں سے متعلق اپنے متنازع بیان میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ عسکری تنظیمیں نان اسٹیٹ ایکٹرز ہیں اور ممبئی حملوں کے لیے پاکستان سے غیر ریاستی عناصر گئے۔ کیا یہ اجازت دینی چاہیے کہ نان اسٹیٹ ایکٹرز ممبئی جا کر 150 افراد کو ہلاک کر دیں اور بتایا جائے ہم ممبئی حملہ کیس کا ٹرائل مکمل کیوں نہیں کر سکے۔

 یہ بھی پڑھیں: حکومت نے عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان کی بریت کا فیصلہ چیلنج کردیا

نواز شریف کے بیان پر بھارتی میڈیا نے اسے پاکستان کے خلاف استعمال کیا جب کہ ملکی سیاسی رہنماؤں کی جانب سے نواز شریف کے بیان کی شدید مذمت کی گئی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں