شہباز شریف نے اورنج لائن ٹرین کے آزمائشی سفر کا افتتاح کر دیا

شہباز شریف نے اورنج لائن ٹرین کے آزمائشی سفر کا افتتاح کر دیا
کیپشن: شہباز شریف نے اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کر دیا

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اورنج لائن ٹرین کے آزمائشی سفر کا افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف چینی قونصلیٹ اور ن لیگ کے رہنماوں کے ساتھ ٹرین میں موجود ہیں۔ ٹرین آزمائشی طور پر اسلام پارک سے لکشمی چوک تک جائے گی۔ روزانہ 2 لاکھ 25 ہزار افراد معیاری سفری سہولیات سے مستفید ہوں گے۔

اورنج لائن ٹرین کی دوسری بار آزمائش کے لیے آج شہری ڈیرہ گجراں سے لکشمی چوک تک کا سفر مفت کرسکیں گے ، اورنج ٹرین کی آزمائش کے لیے میٹرو ٹرین کے اہم اسٹیشنز کو سجایا گیا، جس سے اسٹیشنز ایک الگ ہی منظر پیش کر رہے تھے۔

ڈیرہ گجراں سے شروع ہونے والی ٹرین کا سفر لکشمی چو ک پر آکر ختم ہوگا جہاں مسلم لیگ ن کی جانب سے جلسہ بھی کیا جائیگا۔ اس جلسہ عام سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف خطاب کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نیپال میں موسم کی خرابی کے باعث کارگو طیارہ گر کر تباہ
 واضح رہے کہ میٹرو اورنج لائن ٹرین پر 156 ارب ڈالر لاگت آئی ہے، اس کا سنگ بنیاد تین سال قبل چین کے صدر شی چن پنگ اور سابق وزیراعظم نے رکھا تھا۔ اورنج ٹرین کے مجموعی طور پر24 اسٹیشن ایلیویٹیڈ (زمین سے اوپر) اور دو زیر زمین ہیں، ٹرین علی ٹاون ٹھوکر نیاز بیگ سے شروع ہو کر کینال ویو، وحدت روڈ ، بند روڈ ، سمن آباد، چوبرجی تک زمین کے اوپر جبکہ جی پی او چوک سے زیر زمین لکشمی چوک، ریلوے اسٹیشن، انجینرنگ یونیورسٹی ، شالا مار باغ ، محمود بوٹی، اسلام پارک پہنچے گی، ٹرین کا آخری اسٹیشن ڈیرہ گجراں ہو گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سلمان خان اور عامر خان 24 سال بعد ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے
 

ٹرین ہر آدھے گھنٹے بعد چلے گی، 27.1 کلومیٹر فاصلہ 40منٹ میں طے ہوگا۔ ٹرین کے تقریباً 27 ڈبے ہوں گے، 24 گھنٹے میں سوا دو لاکھ لوگ اس ٹرین میں سفر کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں