پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات 17 مئی سے شروع

پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات 17 مئی سے شروع
کیپشن: پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان، فائل فوٹو

لاہور: لاہور سمیت پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات کل 17 مئی سے ہو رہی ہیں ، سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے بچے آخری روز پڑھائی کریں گے، بچوں نے چھٹیاں بھرپور طریقے سے منانے کی تیاریاں کر لیں۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے 17 مئی سے 10 اگست تک گرمیوں کی چھٹیوں کے لیے تمام سکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، یہ سوچ کر بچے خوشی خوشی سکول آئے اور ان کے چہرے چھٹیوں کے تصور سے بہت چمک رہے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نیپال میں موسم کی خرابی کے باعث کارگو طیارہ گر کر تباہ
 بچوں نے چھٹیاں منانے کی پلاننگ بھی کر لی ہے، کسی نے مری جانا ہے تو کوئی نانی کے گھر جائے گا۔ والدین بچوں کی خوشی میں خوش، کہتے ہیں رمضان کے بعد بچوں کو گھومانے کے لیے لے کر جائے گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سلمان خان اور عامر خان 24 سال بعد ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے
 دوسری جانب پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے طلباء اداس ہیں کیونکہ ان کی چھٹیاں امتحانات ختم ہوتے ہی شروع ہونگی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں