رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

کراچی : رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔ چاند نظر آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کیا۔

چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی صدارت میں ہوا۔ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادت ملنے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نیپال میں موسم کی خرابی کے باعث کارگو طیارہ گر کر تباہ
 مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں واضح طور پر چاند دیکھا گیا، شہریوں کی بھی بڑی تعداد نے رمضان المبارک کا چاند دیکھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اورنج لائن منصوبے سے متاثرہ تاجروں کا ہر ممکن ازالہ کریں گے: شہباز شریف
 واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے اس لیے سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ کراچی میں چاند دیکھنے کا وقت 8 بج کر 11 منٹ تک ہوگا، جبکہ لاہور میں غروب آفتاب کا وقت 6 بج کر 52 منٹ ہے۔

اس طرح جمعرات سے پورے ملک میں ایک ساتھ رمضان المبارک کا باقاعدہ آغاز ہو جائیگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں