’وجود‘ فلم کا نیا گانا جو آپ کو ناچنے پر مجبور کر دے

’وجود‘ فلم کا نیا گانا جو آپ کو ناچنے پر مجبور کر دے
کیپشن: image by face book

لاہور:پاکستان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’وجود‘ کا نیا گانا ریلیز کردیا، جو یقیناً اب شادیوں کی تقریبات میں سب سے زیادہ بجایا جائے گا۔معروف اداکار جاوید شیخ کی فلم وجود کا نیا گانا ’بےبی نچدی‘ آپ کو بھی ڈانس کرنے پر مجبور کردے گا۔

اداکار دانش تیمور اور اداکارہ سعیدہ امتیاز اس گانے کی ویڈیو میں نہایت پرجوش انداز میں رقص کرتے نظر آئے، جبکہ گانے میں کسی کی شادی کے منظر کو پیش کیا گیا۔


 اس گانے میں علی سلیم اور فریحا الطاف بھی نظر آئے، جنہیں اس گانے کی دھن نے کافی متاثر کیا۔خیال رہے کہ فلم وجود کے ساتھ اداکار جاوید شیخ ہدایت کاری میں واپسی اختیار کررہے ہیں۔اس فلم میں دانیش تیمور مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جو فلم میں پائیلٹ بنے ہیں۔


 حال ہی میں فلم کا ٹیزر بھی ریلیز کیا گیا تھا جس میں جاوید شیخ نے اپنا کردار زیادہ پیش نہیں کیا، لیکن اسے دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ فلم میں ولن کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

فلم میں ماضی کے مقبول ہیروز ندیم اور شاہد بھی جاوید شیخ کے ساتھ کام کررہے ہیں۔فلم میں بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ اور سعیدہ امتیاز بھی موجود ہیں اور امید کی جاسکتی ہے کہ وہ صرف مرکزی کردار کو متاثر کرنے کے لیے اس فلم میں شامل نہ کی گئیں ہوں۔

فلم کے جاری کیے گئے دوسرے ٹیزر ٹریلر میں جہاں سعید امتیاز اور ادیتی سنگھ کے کرداروں کی جھلک دکھائی گئی ہے، وہیں دانش تیمور اور ندیم کو بھی دکھایا گیا ہے۔فلم کی شوٹنگ ترکی میں کی گئی، جبکہ اسے رواں سال عیدالفطر پر ریلیز کیا جائے گا۔