ایون فیلڈ ریفرنس، ملزموں کیلئے سوالنامہ تیار

ایون فیلڈ ریفرنس، ملزموں کیلئے سوالنامہ تیار
کیپشن: image by face book

اسلام آباد: احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں ملزمان کیلئے سوالنامہ تیار کر کے اس کی کاپی ملزمان کے وکلا کے حوالے کر دی گئی ہے۔

احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں ملزموں کیلئے سوالنامہ تیار کر کے اس کی کاپی کو ملزمان کے وکلا کے حوالے کر دیا ہے۔

سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے لیے جو سوالنامہ تیار کیا گیا ہے وہ ان سوالوں پر مشتمل ہے۔سوال: الزام ہے کہ آپ نیلسن اور نیسکال لیمیٹڈ کے بے نامی دار مالک ہیں، کیا کہیں گے؟

سوال: الزام ہے کہ لندن فلیٹس 1993ء سے آپ کے قبضے میں ہیں، کیا یہ درست ہے؟سوال: اپنے دفاع میں کچھ کہنا چاہتے ہیں؟سوال: آپ بطور گواہ پیش ہونا چاہتے ہیں؟

سوال: کیا یہ درست ہے کہ آپ ان عوامی عہدوں پر تعینات رہے؟ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کے ملزموں سے 127 سوالات پوچھے گئے ہیں۔