آصف زرداری آج نیب کے سامنے پیش ہوں گے

آصف زرداری آج نیب کے سامنے پیش ہوں گے
کیپشن: گزشتہ روز عدالت نے آصف زرداری کی عبوری ضمانت منظور کی۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری ہریش اینڈ کمپنی کیس میں آج قومی احتساب بیورو کے دفتر میں پیش ہوں گے۔ نیب نے ہریش اینڈ کمپنی کے اکاؤنٹ سے نوڈیرو ہاؤس پر اخراجات کے الزام میں آصف زرداری کو طلب کیا تھا۔

گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت دیدی۔

نیب نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی طلب کیا تھا تاہم انہوں نے مصروفیات کے سبب 17 مئی کو نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پیش ہونے سے معذرت کر لی۔