ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 147 روپے تک پہنچ گیا

ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 147 روپے تک پہنچ گیا
کیپشن: ڈالر کی نئی اڑان کے بعد پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 666 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو کر 147 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری لین دین کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5.61 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد وہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 146 اور قیمت فروخت 147 روپے دیکھی گئی۔

ڈالر کی نئی اڑان کے بعد پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 666 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا اور مارچ کے اختتام پر پاکستان کے بیرونی قرضوں کا حجم 105 ارب ڈالر تھا۔

روپے کی قدر کم ہونے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی منفی رجحان ہے جہاں 100 انڈیکس 656 پوائنٹس کمی سے 33 ہزار 635 کی سطح پر آ گیا۔