ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں، اسد عمر

ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں، اسد عمر
کیپشن: روپے کی قدر میں کمی کا معاملہ قومی اسمبلی کی خزانہ امور کمیٹی میں اٹھایا جائے گا، اسد عمر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں جب تک میں تھا ایسی کوئی شرط نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کا معاملہ قومی اسمبلی کی خزانہ امور کمیٹی میں اٹھایا جائے گا۔

اس موقع پر وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کا معاملہ اسٹیٹ بینک کا کام ہے اور وزیراعظم نے روپے کی قدر میں کمی کا نہیں کرنسی اسمگلنگ کا نوٹس لیا۔ مانیٹری پالیسی میں صرف ایک حکومتی نمائندہ ہوتا ہے۔